ملک بھر میں ایک ہزر چارسوسے زائد خواجہ سرا ؤں کے ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب اور سندھ کے تمام اضلاع میں خواجہ سرا بطور ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے چار اضلاع میں کوئی خواجہ سراء ووٹرنہیں ہے۔ سندھ میں ضلع کشمور میں صرف ایک خواجہ سرا بطور ووٹر رجسٹر ہے۔ پنجاب میں کل ایک ہزار، سندھ میں دوسو اکیاسی، خیبرپختونخواہ میں ایک سو پانچ ، بلوچستان میں پچاس ،فاٹا میں سترہ جبکہ اسلام آباد میں تین خواجہ سرا ووٹر ہیں۔