کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت دوافراد جاں بحق جبکہ ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکاراپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا.

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت دوافراد جاں بحق جبکہ ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکاراپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا.

کراچی میں فیڈرل بی ایریا بلاک گیارہ میں وسیم نامی شخص کوچھریوں کے وارکرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔ ادھرصدرپارکنگ پلازہ کے نزدیک نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو کسی اورمقام پرقتل کرنے کے بعد لاش پارکنگ پلازہ کے قریب پھینک دی گئی۔ ادھرملیرمیمن گوٹھ میں کارکی ٹکرسے پولیس اہلکارعزیزاللہ اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular