تعلیم کے فروغ کیلئے اربوں روپے مختص ہونے کے باوجود پنجاب میں کئی سکول ایسے بھی ہیں جہاں عمارت ہے اور نہ بچوں کے بیٹھنے کیلئے فرنیچر

تعلیم کے فروغ کیلئے اربوں روپے مختص ہونے کے باوجود پنجاب میں کئی سکول ایسے بھی ہیں جہاں عمارت ہے اور نہ بچوں کے بیٹھنے کیلئے فرنیچر

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی بغل میں واقع ضلع شیخوپورہ کی تحصیل نارنگ منڈی کے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچے مشکلات کا شکار ہیں۔ پانچ سرکاری سکولوں میں بچوں کے بیٹھنے کیلئے فرنیچر نہیں ہے۔ بچے سخت سردی میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔مذکورہ سرکاری سکولوں میں خاکروب بھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کو ہی صفائی کرنا پڑتی ہے۔ بچے اور اُن کے والدین اس صورتحال سے پریشان ہیں۔شدید سردی میں زمین پر بیٹھنے کی وجہ سے کئی بچے بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی بے حسی کیخلاف والدین سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوراً نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Most Popular