پنجاب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ملتان کے نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کا مریض دم توڑ گیا

پنجاب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا  جارہا ہے۔ ملتان کے نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کا مریض دم توڑ گیا

پنجاب حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود صوبے میں اب تک سوائن فلو بے قابو نظر آتا ہے۔ مختلف شہروں میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ سوائن فلو کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد راولپنڈی اور ملتان میں ہے۔ جنوبی پنجاب کےدیگر شہروں میں بھی سوائن فلو متعدد شہریوں کے جان لے چکا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں سوائن فلومیں مبتلا افراد کو لایا جارہا ہے۔ملتان کے نشتر ہسپتال میں سوائن فلو سے متاثر مریضوں کی تعداد پچاس تک جاپہنچی ہے۔ لاہور میں بھی سوائن فلو کے متعدد مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھرکے مختلف ہسپتالوں میں سوائن فلو کے مریضوں کوطبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔پنجاب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ملتان کے نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کا مریض دم توڑ گیا۔

Most Popular