شہر قائد میں گندگی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، شہرمیں لگے کچرے کے امبارنے شہریوں کو سخت مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے

شہر قائد میں گندگی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، شہرمیں لگے  کچرے کے امبارنے شہریوں کو سخت مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے

کراچی کے شہری کچرے سے جان کیسے چھڑوا سکتے ہیں، مئیر کراچی کی سو روزہ صفاٰئی مہم،ہو یا سندھ حکومت کے اقدامات سب کے سب بے سود ثابت ہوئے ، کراچی کے دیگر مقامات کی طرح ضلع جنوب میں اہم تجارتی مرکز صدر اور پریڈی میں کچرے کے انبار سے تاجر ، علاقہ مکین طلبہ اور علاقے سے گزرنے والے سرکاری ملازمین سب ہی پریشان ہیں،، گندگی کی گھٹن میں سانس لینے پر مجبور ہیں شہری کہتے ہیں کہ صفائی کے کوئی اقدامات نہیں ہوتے انتظامیہ کے لوگ آتے ہیں اور چلے جاتیں ہیں
کچرے اور گندگی کے ڈھیر کے ایسے ہی نظارہے شہر کے دیگر اضلاع میں ہیں، جس سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں ، شہریوں کا شکوہ ہے کہ اگر سو روزہ مہم میں دوروں کی بجائے دعووں پر عمل ہوتا تو شہر میں گندگی کی یہ صورتحال نہ ہوتی،
کیمرا مین محمد شمشاد کے ساتھ فیضان جلیس وقت نیوز کراچی

Most Popular