کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اومنی گروپ کے دفتر سے اسلحہ بر آمدگی سے متعلق کیس میں آئندہ سماعت پر انچارچ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا

 کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اومنی گروپ کے دفتر سے اسلحہ بر آمدگی سے متعلق کیس میں آئندہ سماعت پر انچارچ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اومنی گروپ کے دفتر سے اسلحہ برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، پولیس نے برآمد اسلحہ میں دھماکا خیز مواد کے شواہد نہ ملنے کی بناء پر اے کلاس کی رپورٹ جمع کرادی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بم ڈسپوزل اسکوارڈ برآمد ہونے والے دھماکا خیزمواد سے متعلق رپورٹ پیش کرے۔ عدالت نے انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی، جبکہ مقدمے کے ملزم سلمان یونس کی عبوری ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع کردی۔ واضح رہے کہ ملزم سلمان کیخلاف تھانہ صدر میں غیرقانونی اسلحہ اور دھماکا خیزمواد رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔

Most Popular