پاک سری لنکا سیریز میں گزشتہ سیریز سے زیادہ سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں.کمشنر لاہور

پاک سری لنکا سیریز میں گزشتہ سیریز سے زیادہ سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں.کمشنر لاہور

کمشنر لاہور عبداللہ سنمبل کی قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو پاک سری لنکا سیریز میں گزشتہ سیریز سے زیادہ سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ رینجرز کی پانچ اضافی کمپنیاں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔ میچ کے لئے شائقین دو بجے سے قذافی اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔ شائقین کرکٹ کی سہولیات کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ کسی جگی بھی کوئی کوتاہی نہیں برتی جا رہی۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں.
ایل ڈبلیو ایم سی کے بقاجات کی ادائیگی کے لئے میٹنگ جاری ہیں۔ گزشتہ روز بھی پی سی بی نمائندگان کی میٹنگ میں معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ میں پر امید ہوں کہ معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا۔ دو ایمرجنسی ہسپتال قائم کیے جائہں گے۔ ایک ہسپتال نشتر اسپورٹس کمپلکس دوسرا نجی ہوٹل میں بنایا جائے گا۔

Most Popular