سیکریٹری ہیلتھ اورینگ ڈاکٹرزکے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب بھر میں OPDsکا بائیکاٹ ختم کردیا

سیکریٹری ہیلتھ اورینگ ڈاکٹرزکے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب بھر میں OPDsکا بائیکاٹ ختم کردیا


ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ینگ ڈاکٹرز اور سیکریٹری ہیلتھ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ سیکریٹری ہیلتھ نے ینگ ڈاکٹرز کو سرگودھا میں ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کرنیوالے افراد کیخلاف کارروئی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مذاکرات میں حکومت کی جانب سے واقعے کے بعد نوکری سے نکالے گئے ڈاکٹرز کو بحال کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز سے کامیاب مذاکرات کے بعد ڈاکٹرز نے پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتالوں کے اوپی ڈیز کے بائیکاٹ کو ختم کردیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ گزشتہ کئی روز سے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا رہا اور دوردراز سے آئے مریض بے بسی کی تصویر بنے دکھائی دیے۔
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہونے پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز آئے روز ہڑتال اور تشدد کے بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دیں۔

Most Popular