شیخوپورہ میں فیروزوٹواں کےقریب ڈاکوؤں نےساتھی کوچھڑوانےکیلئےپولیس وین پرحملہ کردیا

شیخوپورہ میں فیروزوٹواں کےقریب ڈاکوؤں نےساتھی کوچھڑوانےکیلئےپولیس وین پرحملہ کردیا

ترجمان شیخوپورہ پولیس کے مطابق ڈکیتی، راہزنی اور قتل کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری بوٹا اوڈھ کو گرفتار کر کے لایا جا رہا تھا کہ فیصل آباد روڈ پر فیروز وٹواں کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کردیا، ساتھی کو چھڑوانے میں ناکامی پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس کے زیرحراست ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردی ہے 

Most Popular