ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی بسوں نے2ختلف مقامات پر2افراد کوٹکرما دی،ورثاموقع پرپہنچ گئےاوربس کوآگ لگادی

ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی بسوں نے2ختلف مقامات پر2افراد کوٹکرما دی،ورثاموقع پرپہنچ گئےاوربس کوآگ لگادی

ڈرائیورز کی غفلت یا ٹریفک کا دباؤ، ملتان میں صبح سویرے دو افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوگئے، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی بسوں نے دو مختلف مقامات پر دو افراد کو ٹکر مار دی، جس سے چودہ سالہ شہزاد موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ دوسری بس کی رکشے کو ٹکر سے رکشہ ڈرائیوار شدید زخمی ہوگیا، جسے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق ہونے والے بچے کے ورثا موقع پر پہنچ گئے اور بس کو آگ لگا دی، ورثا نے ٹائر جلا کر سڑک بھی بلاک کردی،واقعے کی اطلاع پا کر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ورثاء کو انصاف کی یقین دہانی کرائی، جس پر سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ،،،،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بس کو لگی آگ بجھائی،، تیز رفتاری کے باعث بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی بسوں کو حادثات معمول بن گیا ہے، جس سے اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔

Most Popular