عمران خان کی قیادت میںPTIکاپودا اب تناوردرخت بن چکاہے۔کوآرڈینیٹرچوہدری گلزاراحمدلنگڑیال کاپیرس میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

عمران خان کی قیادت میںPTIکاپودا اب تناوردرخت بن چکاہے۔کوآرڈینیٹرچوہدری گلزاراحمدلنگڑیال کاپیرس میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

پیرس ( ( صاحبزادہ عتیق سے ) عمران خان نے جو ننھا پودا بیس سال پہلے لگایا تھا آج عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا تناور درخت بن چکا ہے۔ اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں۔ اور پاکستان میں مثبت تبدیلی صرف عمران خان کی قیادت میں ہی ممکن ہے کیونکہ عمران خان ہی واحد سیاستدان ہے جس پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔ کوارڈینٹر تحریک انصاف فرانس چودھری گلزار لنگڑیال نے چیرمین عمران خان سمیت تمام لیڈر شپ اور کارکنان کو پارٹی کی بیسویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ ہم سب مل کر ایک نیا پاکستان بنانے کی بنیاد رکھ رہے ہیں انہوں نے اس موقع پر تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو ویلکم کہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر راہنما یاسر قدیر نے حاضرین محفل کو پارٹی کی ابتدا سے لے کر اب تک ہونے والی جدوجہد سے آگاہ کیا ۔ چیرمین ایڈوائزری کونسل راجہ محمد عجب نے پارٹی کے بیسویں یوم تاسیس پر چیئرمین عمران خان سمیت تمام کارکنان کو دل کی گہرایوں سے مبارک بعد دی ۔ تقریب سے دیگر سینئر رہنماؤں مظہر گوندل،عارف مصطفائی،اصغر برہان،عاکف غنی ،حاجی ابرار لہری،چودھری اعجاز جٹ،فضل مغل و خواتین مقررین میں شاہدہ امجد، ، سمیعہ بابری و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر دیگر رہنماؤں میں ابوبکر گوندل،ستار چودھری،سید ظریف شاہ،تار،طارق ندیم آرائیں ،چودھری مبشر،یاسر خان ،عاطف مجاہد ،مبارک خان جدون،ملک عابد،آصف جاوید،چودھری احسن ،ملک اعظم برہان اطہر وڑائچ ،عتیق بٹ،محسن اعجاز،وقار کیانی،آصف جاوید عاصی ،سومیا بابری،روبانا عارف و دیگر بھی موجود تھے ۔۔

Most Popular