لاہور: شادمان میں پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

لاہور: شادمان میں پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

لاہور کے پوش علاقے شادمان میں رات گئے ڈاکوؤں کی جانب سے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، چار ڈاکو شادمان میں بابر نامی شہری کے گھر ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے کہ کالونی کے گارڈ نے فائرنگ کردی، جس پر ڈاکوؤں نے دوبارہ گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گٓئے اور علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا، جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ دی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ کم وبیش ایک گھنٹہ جاری رہا، جس سے علاقہ گولیوں کی آواز سے گونج اٹھا، فائرنگ کے تبادلے میں چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے، جبکہ پڑوس میں رہنے والا بچہ بھی زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایس پی سی آئی اے طارق مستوئی کا کہنا تھا کہ پولیس کے حوٓصلے بلند ہیں اور وہ عوامی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، رات بھر جاری رہنے والے پولیس آپریشن کے بعد اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، اور پنجاب پولیس کے حق میں نعرہ بازی کی، ہلاک شدہ ڈاکوؤں کی میتیں پوسٹمارڈم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئیں، پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Most Popular