سندھ رینجرز نے پاک سرزمین پارٹی کے دوکارکنوں کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا
رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان سندھ رینجرز کرنل قیصر خٹک نے کہا کہ سترہ جولائی کو اورنگی ٹاون میں قتل ہونے والے پاک سرزمین پارٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ کرنل قیصر خٹک نے بتایا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطے میں تھے۔ کارروائی کے بعد بانی ایم کیوایم نےملزمان کوشاباش بھی دی۔ کرنل قیصر کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ وقت گزرگیا جب ایک کال پر لاشیں گرتی تھیں اور کراچی بند ہوجاتا تھا۔ کرنل قیصر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آئندہ بھی شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ کراچی والوں کو مزید اچھی خبریں ملیں گی۔