لاہورکے علاقے ساندہ کی رہائشی خاتون اقرا کا شوہراس کے دونوں بچے لے کربیرون ملک فرارہوگیا

لاہورکے علاقے ساندہ کی رہائشی خاتون اقرا کا شوہراس کے دونوں بچے لے کربیرون ملک فرارہوگیا

روتی، گڑگڑاتی، التجائیں کرتی ساندہ کی رہائشی اقراءجسے بچوں کی جدائی نے غم سے نڈھال کردیا ہے،آنکھوں میں آنسو، چہرے پراداسی لئے اس ماں کا کہنا ہے کہ اس کے دونوں بیٹے محمد دریاب اور نومولود محمد داود کو اس کا شوہرطاہرحسین ملائشیا لے گیا ہے،وہ نہ تو کوئی رابطہ کرتا ہے نہ ہی بچوں سے ملنے دیتا ہے،اقراء کا کہنا ہے کہ شادی کو تین سال گزر جانے کے بعد یہ پتا چلا کہ طاہر حسین پہلے سے شادی شدہ ہے،پہلی بیوی کے ہاں بچے نہ ہونے کے سبب میرے بچے دوسری بیوی کو دے دئیے،اقراء کا کہنا ہے کہ دیڑھ سالہ دریاب نہ تو سن سکتا ہے نہ ہی دیکھ سکتا ہے ،،روزتشدد کا نشانہ بننے والی یہ بے بس عورت روزپولیس سٹیشن جا کردہائیاں دیتی ہے مگراس کی پکارکوئی سننے کوتیارنہیںچھبیس سالہ اقراء نے موجودہ حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہرطاہرحسین کودھوکہ دینے کے جرم میں گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے اوراس کے دونوں بچوں کواس کے حوالے کیا جائے،،کیمرہ مین احمد بٹ کے ساتھ عائشہ عطا وقت نیوز لاہور

Most Popular