پاکستان سمیت دنیا بھر میں موٹاپے کا دن آج منایا جارہا ہے
طبی ماہرین کے مطابق دنیا کی ڈیڑھ ارب سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار ہے۔ پاکستان میں دنیا بھر کی طرح موٹاپے کا شکار افراد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، مردوں میں موٹاپا ستائیس فیصد اور خواتین میں چونتیس فیصد ہے۔ پاکستان میں ہر تیسرا شخص اور ہر چوتھا بچہ موٹاپے کا شکارہےایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً ساڑھے چار کروڑ خواتین اور ساڑھے تین کروڑ مرد موٹاپے کا شکار ہیں۔ ورزش، محنت طلب مشاغل ،سبزیوں کے استعمال ،گوشت کی جگہ مچھلی کو ترجیح نہ دی گئی تویہ تعداد مزید بڑھ جائے گی۔
موٹاپے کو کنٹرول کرنے سے ذیابیطس ،بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول میں کمی اور امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔ موٹاپا شخصیت اور خوداعتمادی کو ہی مجروح نہیں کرتا بلکہ صحت کے لئے بھی مضر ہے۔