زہریلی لسی پینے سے شخص جاں بحق,15 ہسپتال پہنچ گئے۔

زہریلی لسی پینے سے شخص جاں بحق,15 ہسپتال پہنچ گئے۔

راجن پورمیں تھانہ کندائی کے علاقہ دولت پور میں زہریلی لسی پینے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جمعرات کے روز دولت پور کے علاقہ میں زہریلی لسی پینے سے ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ 15 افراد کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرین میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ متاثرین کی شناخت رشید، ربنواز، افشاں بی بی، شفیعہ بی بی، حفیظ بی بی، شہباز، کلثوم، ثمرہ مومل، سیما، نسرین اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔ تشویشناک متاثرین کو ڈیرہ غازی خان اسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔

Most Popular