کراچی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن،11 افراد گرفتار

کراچی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن،11 افراد گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس چھاپوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی اورنگی کے مطابق گزشتہ روزکارروائی کے دوران اسلحہ، منشیات اور شراب برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب بلدیہ ٹان میں پولیس نے چھاپہ مار کر 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق زیر حراست افراد سے مختلف تھانوں میں تفتیش جاری ہے۔

Most Popular