اسلام آباد کی مسلم کالونی کے ایک گھر میں آتشزدگی سے3 بچے جاں بحق اور میاں بیوی سمیت3 افراد زخمی

اسلام آباد کی مسلم کالونی کے ایک گھر میں آتشزدگی سے3 بچے جاں بحق اور میاں بیوی سمیت3 افراد زخمی

پولیس کے مطابق بری امام مسلم کالونی میں عنصر اقبال نامی شخص کے گھر میں گیس سلنڈر کو اچانک آگ لگ گئی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں اٹھارہ ماہ کی عظمٰی، نور اور آٹھ سالہ رانبل شامل ہیں۔ گھر کا سربراہ عنصر اقبال اور اس کی اہلیہ روبینہ اور ایک بیٹی علیمہ جھلسنے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں پمز کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Most Popular