اسلام آباد کی مقامی عدالت نے  ملک ریاض کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والے3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا 

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے  ملک ریاض کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والے3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا 

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راجہ خرم نے چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض سے بھتہ وصول کرنے کےخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ ملک ریاض کو کرنل ریٹائرڈ طارق کمال، کرنل ریٹائرڈ خالد اور ڈاکٹر شفیق نے بلیک میل کر کے پانچ کروڑ روپے بھتہ وصول کیا یہ قابل دست اندازی جرم ہے ، متعلقہ تھانہ لوہی بھیر پولیس نے ملک ریاض کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا۔۔ مقامی عدالت نے پولیس کو بلیک میل کرنے والے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Most Popular