لاہور شاہدرہ کے علاقے میں بجلی کی تار گرنے سے آٹھ مویشی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے

لاہور شاہدرہ کے علاقے میں بجلی کی تار گرنے سے آٹھ مویشی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے

شاہدرہ کے علاقے جیا موسیٰ میں واپڈا کی غفلت لاپراہی کے باعث تاریں ٹوٹنے کی وجہ سے گیارہ ہزار وولٹ کی تاریں گلی سے گزرنے والے آٹھ مویشوں پر گرپڑیں جس کے نتیجہ میں آٹھ مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے واقعہ کے بعداہل علاقہ اور ہلاک ہونے والے مویشیوں کے مالکان نے واپڈا کی غفلت لاپرواہی کے خلاف احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ کئی روز سے واپڈا کی گلی سے گزرنے والی خستہ ہال تاروں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی توجہ نہ دی جس کے باعث ان کے لاکھوں روپے کے آٹھ مویشی ہلاک ہوگئے ہیں ان کا کہنا کہ ذمہ دار واپڈا کے ملازمین کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لا ئی جائے ۔

Most Popular