عید کے دوسرے روز بھی اسلام آباد میں بھی حفاظتی انتظامات کو پہلے سے زیادہ سخت کردیا گیا ہے۔
وفاقی پولیس عید الفطر کے لیے تشکیل دیئے گئے خصوصی سیکورٹی پلان پر عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عید پر سیکیورٹی پلان کیلئے پچیس سو پولیس اہلکاروں کی اہم مقامات پر ڈیوٹیز لگادی گئی ہیں۔ عید پر تفریحی مقامات اور مختلف مارکیٹس پر پولیس کی اضافی تعینات ہے ۔ حساس مقامات پر پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک پیج پر ہیں کیمرہ مین عاطف یوسف کے ساتھ محمد اویس وقت نیوز اسلام آباد