انڈین پلیٹ میں مسلسل ہل چل ہورہی ہے،زلزے کےحوالےسے پاکستان کے تین مقامات انتہائی حساس ہیں: ڈاکٹرعبدالرزاق میمن

انڈین پلیٹ میں مسلسل ہل چل ہورہی ہے،زلزے کےحوالےسے پاکستان کے تین مقامات انتہائی حساس ہیں: ڈاکٹرعبدالرزاق میمن

گزشتہ روزملک میں آنے والے آٹھ اعشاریہ ایک شدت کے تباہ کن زلزلے پرگفتگو میں  ماہر ارضیات ڈاکٹر عبدالرزاق ممین کا کہنا تھا کہ پاکستان زلزے کےحوالےسے ایکٹوزون میں واقع ہے۔ ہندوکش، ہمالیہ اورمظفرآباد کے علاقے زلزلے کےخدشے کے پیش نظرانتہائی حساس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ،پشاور،ڈی آئی خان سمیت خیبرپی کے اوربلوچستان کے بیشتر علاقےمتحرک انڈین پلیٹ پرواقع ہیں۔ حکومت کوچاہیئے کے متعلقہ علاقوں میں زلزے کے نقصانات سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔ عوام کو بھی گھر اورعمارتیں بلڈنگ کوڈ کےمطابق تعمیر کرنے چاہئیں۔

Most Popular