سوات میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد بیس سے تجاوز کر گئی، ضلعی انتظامیہ نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی

سوات میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد بیس سے  تجاوز کر گئی، ضلعی انتظامیہ نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی

سوات سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے   ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت آٹھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی  زلزلہ سے سوات میں بیس سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، سو کے قریب مکانات بھی تباہ ہو گئے، زخمی اور جاں بحق افراد کو سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے پندرہ افرا د کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ضلع ناظم ،ڈی سی سوات ،مقامی ایم پی اے فضل حکیم نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، ایم پی ایزاور ضلع ناظم کی کوششوں سے عمارات کے تعاون سے قائم شیخ خلیفہ بن زاہد انہیان ہسپتال کو بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مریضوں کے لئے کھول دیا گیا ہے، پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،

Most Popular