امن کی متلاشی عوام ہو یا ملک میں ہونیوالا سیاسی دنگل

 امن کی متلاشی عوام ہو یا ملک میں ہونیوالا سیاسی دنگل

امن کی متلاشی عوام ہو یا ملک میں ہونیوالا سیاسی دنگل،کوئی الیکشن سے پہلے کر رہا ہے بڑے بڑے دعوے تو کوئی ملک سے اندھیروں کو مٹانے نکلا ہے،کوئی وطن کیلیےجان قربان کر کے خوش ہے تو کوئی کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے۔ یہ مناظر ہیں الحمرا ہال لاہورکےجہاں بچوں نےاپنی پرفارمنس سے شرکا کے دل جیت لیے۔ ہر کوئی اپنے کردار کو اچھے طریقے سے نبھاکرلوگوں سے داد سمیٹتا رہا۔ملی نغمے،کردارسازی،ڈرامے کو حقیقت کے رنگ میں ڈھالنا تو کوئی ان بچوں سے سیکھے،لوگوں کو بھائی چارے کا پیغام دینا ہو یا احساس ذمہ داری کا ،،،ڈرامہ زندگی کی نقل ہے اور یہ بچے نقل میں اصل کا گمان پیدا کرتے نظر آرہے ہیں ۔ڈرامہ فیسٹیول میں آئے شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات گھٹن زدہ ماحول میں ناصرف ذہنی سکون مہیا کرتی ہیں بلکہ بچوں کو تخلیقی صلاحیتیں دکھانے کے لئے اچھا پلیٹ فارم بھی مہیا کرتی ہیں۔ 

Most Popular