ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی
دھماکا شاہرگ کے علاقے میں ہوا ،، جہاں پیشن جانے والے اے این پی کے رہنما عبدالرزاق کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ،، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ،، جبکہ گاڑی میں موجود عبدالرزاق اپنے سگے بھائی سمیت جاں بحق ہو گئے ، پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے دھماکے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لیا ،، جبکہ لاشوں کو فوری طور ہر ہسپتال منتقل کیا گیا ،، پولیس کے مطابق دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں ، جبکہ اس میں گاڑی کو ہی نشانہ بنایا گیا ،، جیسے ہی گاڑی وہاں سے گزری تو دھماکا ہوا ،، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا ،، تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ، دوسری جانب اعلیٰ حکام نے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی