کراچی: رینجرز کی کاروائی 4 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز کی کاروائی 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ بلدیہ گلشن غازی میں سرچ آپریشن کے دوران مخصوص گھروں کی تلاشی کے دوران پچیاسی افراد سے تفتیش کی گئی۔ رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں چار ملزمان پکڑ لئے۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔رات گئے بلدیہ کے علاقے گلشن غازی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس میں پولیس کے چھپن اہلکار، سات موبائل اور چھ موٹرسائیکلوں نے حصہ لیا۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔ پولیس نے پچیاسی افراد کو حراست میں لے کر بائیو میٹرک ویریفیکیشن کے بعد ان افراد کو چھوڑ دیا۔دوسری جانب رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نیوٹاون سے ایم کیو ایم لندن سے وابستہ ممتاز حسین جبکہ میمن گوٹھ سے تین منشیات فروشوں عنایت اللہ، طارق رحمان اور محمد اکرم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ڈیفنس توحید کمرشل ایریا کے علاقے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے وقاص نامی شخص زخمی ہو گیا۔

Most Popular