پشاورمیں پولیس اورفورسزکےمشترکہ ایکشن میں120سےزائد مشتبہ افراددھرلیےگئے

پشاورمیں پولیس اورفورسزکےمشترکہ ایکشن میں120سےزائد مشتبہ افراددھرلیےگئے

پشاور کے علاقوں ہشت نگری ، فقیر آباد اور پہاڑی پوری میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ ایکشن کیا  اس دوران سرچ آپریشن کیا گیا ۔۔۔ اور ایک سو بیس سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے ، گرفتار افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں ، جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ادھر سی ٹی ڈی نے دیر کے علاقے میں کارروائی کر کے دہشتگرد گرفتار کر لیا سی ٹی ڈی کے مطابق مختیار نامی دہشتگرد اپر دیر میں مسجد میں خود کش حملے میں ملوث تھا ، اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ادھر چارسدہ میں پولیس نے کارروائی کر کے سردریاب سے بھاری مقدار میں مشنیات برآمد کر لیں ۔۔۔ منشیات کو پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔۔ کارروائی کے دوران دو خواتین سمیت چار افراد بھی گرفتار کر لیے گئے 

Most Popular