قصور: دیپالپورروڈ پر بس الٹ گئی،3افراد جاں بحق،40زخمی
قصور دیپالپورروڈ پر تیزرفتاربس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ بس الٹنے سے موٹر سائیکل رکشہ بھی بس کی زد میں آگیا۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ چالیس زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو بس سے نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔