وقت نیوز کی خبر پروزارت مذہبی امور حکام حرکت میں آگئے

وقت نیوز کی خبر پروزارت مذہبی امور حکام حرکت میں آگئے

وقت نیوز کی خبر پروزارت مذہبی امور حکام حرکت میں آگئے- ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے پاکستانی عازمین حج کو درپیش میڈیکل مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ پاکستانی حج مشن میں بیمارعازمین حج کی لمبی لمبی قطاروں کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد اضافی عمله بھجوا کر وہاں نشستیں رکھوا دی گئی ہیں۔ ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے عمله کو ہدایات دی ہیں کہ ان کے لیے کوئی وی آئی پی شخص نہیں ہونا چاہیے۔ حاجی الله کے مہمان ہیں۔ عازمین حج کی سہولیات کیلیے ایمبولینسیں فراہم کردی گئی ہیں۔ نوڈاکٹرز سمیت دیگر فارمیسی سٹاف بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ رہائشی سیکٹر میں بھی میڈیکل عمله کو مستعد رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ طبی سہولیات میں درپیش مشکلات پر عازمین حج کی آواز وقت نیوز نے ایک روز قبل ارباب اختیار تک پہنچائی تھی۔

Most Popular