چنیوٹ سرگودھا روڈ پر آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔

چنیوٹ سرگودھا روڈ پر آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔

چنیوٹ کسی بڑے سانحہ سے بچ گیا۔چنیوٹ سرگودھا روڈ پر آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا ۔پولیس اور ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی سے چنیوٹ ممکنہ بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے نواحی کوٹلہ رحموں کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن مستنصر فیروز اور ریسکیو 1122نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آئل ٹینکر کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے کر عوام کو ٹینکر سے دور کر دیا۔آئل ٹینکر سیال موڑ سے احمد نگر کی طرف جارہا تھا۔اہل علاقہ کے مطابق واقعہ ڈارئیور کی نیند آنے یا تیزی رفتار کی وجہ سے پیش آیا۔ آئل ٹینکر لیک ہونے ک باعث قریبی آبادی کے لوگ پیٹرول بھرنے کی کوشش کی مگر پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر عوام کو دور کردیا ۔ ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن مستنصر فیروز کے مطابق آئل ٹینکر میں موجود تیل کو شفٹ کرنے کے لیے دوسرا ٹینکر موقع پر پہنچا دیا۔ریسکیو ٹیمیں آئل ٹینکر پر پانی پھینک رہی ہیں تاکہ کوئی حادثہ نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر محمد ایوب خان بلوچ۔ڈی پی اوکیپٹن مستنصر فیروز اور انچارج ریسکیو 1122 مس طاہرہ خان اور انکی پوری ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئے۔اور حالات کو کنٹرول کر لیا

Most Popular