لاہور گنگا رام ہسپتال کے سامنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا
لاہور گنگا رام ہسپتال کے سامنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا ,, اس موقع پر طلبہ نے مطالبہ کیا کہ پی ایم ڈی سی ڈگریاں تصدیق کرائی جائیں یا کسی تصدیق شدہ یونیورسٹی سے الحاق کیا جائے, طلبہ نے کوینز روڈ پر گنگا رام چوک تک مارچ بھی کیا اور چاروں اطراف کی ٹریفک کو بند کیے رکھا ،، طلبہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے پی ایم ڈی سی کے مقرر کردہ اہداف پورے نہیں کیے جس کی وجہ سے انکا کیریئر داو پر لگ گیا ہے،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فخر امام طلبہ سے مذاکرات کے لیے پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ طالبات کو عدالت میں ہونے والی کارروائی سے آگاہ کیا،، امید ہے 2 ہفتے میں مسائل حل ہو جائیں گےوی سی کی یقین دہانی پر طالبات نے دھرنا ختم کر دیا،، اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،