چکن گونیا نے تھرپارکر میں 4 ہزار سے زائد افراد پر حملہ کردیا۔
تھرپارکر میں چکن گونیا بے قابوہوگیا،تھرکے چھتیس گاوں میں چارہزار سے زائد افراد چکن گونیا سے متاثر ہیں، جبکہ رواں ماں میں ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہوگئی۔تھرپارکر میں محکمہ صحت چکن گونیا کی روک میں ناکام ہوگیا ہے، تحصیل چھاچھرو ،اسلامکوٹ، مٹھی سمیت چھتیس سے زائد گاوں میں چکن گونیا پھیل چکا ہے، جہاں چار ہزار سے زائد افراد بے یارو مددگار علاج کے منتظرہیں۔محکمہ صحت کے ڈینگی، ملیریا، اور چکن گونیا کنٹرول پروگرام سندھ کے انچارج تھر کا دورہ کر کے واپس کراچی چلے گئے ہیں، مگر متاثرین کے علاج اور چکن گونیا سے بچا کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا نہ ہی کوئی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔تھر کے دیہی علاقوں کے ہسپتالوں بھی بنیادی علاج کی سہولیات کا فقدان ہے۔