مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما سائرہ نصیر کے قتل کا معمہ حل ہو گیا
ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما سائرہ نصیر رواں ماہ لاپتہ ہوگئی تھیں۔۔ سات دسمبر کو ہوسڑی کے علاقے میں ایک کار میں جلی ہوئی لاش ملی ۔ جس کی شناخت سائرہ نصیر کے نام سے ہوئی۔۔پولیس نے مقتولہ کے بیٹے فہد کو تفتیش کے لیے طلب کیا ۔ دوران تفتیش اس نے ماں کو قتل کر کے بیوی کی مدد سے لاش کو آگ لگانے کا اعتراف کرلیا۔ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے بتایا کہ قتل کے روز فہد کی والدہ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر مشتعل ہو کر اس نے ماں کے سر پر لوہے کے راڈ سے وار کیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ملزم نے اپنی اہلیہ کی مدد سے والدہ کی لاش کو گاڑی میں ڈال کرآگ لگا دی اور ثبوت مٹانے کی کوشش کی۔ملزمان کی گرفتاری فرانزک رپورٹ کے تحت عمل میں آئی ملزم فہد شاہ کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے ۔ ملزم کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔