چشتیاں میں دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت7 افراد زخمی ہو گئے

چشتیاں میں دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت7 افراد زخمی ہو گئے

چشتیاں میں دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں اضافہ ہونے لگا،، حاصل پور روڑ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خطرناک تصادم ہوا،، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دوسری جانب دھند کے سبب گنے کے ٹرالے اور گاڑی میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا، زخمی ڈارائیور کو بھی قریبی ہسپاتال منتقل کر دیا گیا 

Most Popular