بھارتی ماہیگیروں میں سے 145 کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کی جانب سے رہا کردیا گیا ہے

 بھارتی ماہیگیروں  میں سے 145  کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کی جانب سے رہا کردیا گیا ہے

سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی پانی میں داخل ہونے والے بھارتی ماہیگیروں میں سے 145 کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کی جانب سے رہا کردیا گیا ہے،

رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعہ لاہور پہنچے ،،لاہورریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ماہی گیر انتہائی خوش تھے انکا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی حکومت کے مشکور ہیں،، اور جیل میں بھی دوران حراست انکے ساتھ اچھا برتاو کیا گیا،،رہائی پانے والے ماہیگیروں کو لاہور ریلوے اسٹیشن سے بسوں کے ذریعے واہگہ منتقل کیا گیا جہاں پر کلیئرنس کے بعد براستہ واہگہ بھارت روانہ کردیا گیا،،

Most Popular