اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود سے نوجوان لڑکی کی نعش برآمد
اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود سے نوجوان لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ مقتول لڑکی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔ مقتول لڑکی کے سر پر چوٹ کا نشان ہے ۔ نعش کے آر ایل کے قریب پارک میں کمبل میں لپیٹ کر پھینکی گئی تھی ۔ صبح کے وقت جب لوگ واک کے لیے پارک میں آنا شروع ہوئے تو ایک بزرگ نے نعش کی نشاندہی کی جس پر تھانہ کورال پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور لڑکی کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔