سانحہ چارسدہ کے شہدا کا چہلم آج ہے اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں

سانحہ چارسدہ  کے شہدا کا چہلم آج ہے اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں

چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پرحملے میں شہید ہونیوالے اساتذہ اور طلبا کا چہلم آج ہے۔ گزشتہ ماہ بیس جنوری کو یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے میں پروفیسر اور طلبا سمیت اکیس افراد شہید جبکہ تیس زخمی ہوئے تھے۔ شہدا کے چہلم کے باعث مختلف جگہوں پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ چارسدہ میں شہدا کیلئے ہونیوالی تقریب کی سیکیورٹی سخت ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ دوسری جانب چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے یونیورسٹی میں پولیس کی ایک اور اضافی چوکی قائم کردی گئی ہے۔

Most Popular