مٹھی میں غذائی قلت سے بے حال مزید 6 بچوں کو موت نے آغوش میں لے لیا

مٹھی میں غذائی قلت سے بے حال مزید 6 بچوں کو موت نے آغوش میں لے لیا

سندھ کے علاقوں تھرپارکر اور مٹھی میں تمام تر دعووں کے باوجود غذائی بحران پر قابو نہ پایا جا سکا۔ سائیں سرکار کے دعوے محض کاغذی نوٹس لینے تک محدود ہیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے عملی اقدمات کے دعوے بھی محض دعوے ہی نظر آتے ہیں۔غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ غذائی قلت اور وبائی امراض کے حوالے سے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہ اپنائی جا سکی ۔ سائیں سرکار کے آگے ماؤں کی فریاد بھی رائیگاں نظر آتی ہے۔ روزانہ کئی ماؤں کی گود اجڑنے پر بھی اقدامات نہ کئے جانا حکومت کے نااہلی کا ثبوت ہے۔

Most Popular