پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات آج ہونگے جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی

پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات آج ہونگے جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی

پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور واشنگٹن میں آج سے شروع ہورہا ہے، جسے امریکی محکمہ خارجہ نے ’’انتہائی اہم‘‘ قرار دیا ہے،،، ذرائع کے مطابق بات چیت میں سکیورٹی اور خطے کے استحکام کے علاوہ انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں جاری کوششوں، باہمی تعاون اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے معاملات شامل ہونگے۔ پاک امریکا ڈائیلاگ کے چھ اہم نکات ہیں جن میں معیشت اور مالیات، توانائی، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، قانون کا نفاذ ، انسداد دہشتگردی، سکیورٹی، اسٹریٹجک استحکام، جوہری عدم پھیلاؤ اور دفاع کے شعبہ جات شامل ہیں۔امریکی ترجمان کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں تجارتی روابط بڑھانے اور خطے کو درپیش خطرات سے نمٹنے پر گفتگو شامل ہوگی۔

Most Popular