جھل مگسی میں نامعلوم شخص نے ایک بچی سمیت 3 خواتین کو قتل کرکے خود کشی کرلی

جھل مگسی میں نامعلوم شخص نے ایک بچی سمیت 3 خواتین کو قتل  کرکے خود کشی کرلی

جھل مگسی کے نواحی علاقےکھتور میں گھر میں فائرنگ کا واقعے میں ایک بچی سمیت تین خواتین کو قتل کردیا گیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ ملزم کی شناخت گلزار کے نام سے ہوئی ہے۔ انتظامیہ اور لیویز نے موقع پر پہنچ نعشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تہرے قتل کی واردات پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Most Popular