سندھ میں بوٹی مافیا نے میٹرک کے امتحانات کو مذاق بنالیا

سندھ میں بوٹی مافیا نے میٹرک کے امتحانات کو مذاق بنالیا

حیدرآباد میں تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔ شہر بھر میں امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ ایک سواچوالیس نافذ ہونے کے باجود امتحانات کے دوران نقل کا بازار گرم ہے۔ حیدرآباد میں انگلش کا پیپر وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر بکتا رہا۔ طلبا دکانوں پر حل شدہ پیپر دو سو روپے میں خریدتے رہے۔  کندھ کوٹ میں میٹرک کا اردو کا پیپر بھی وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا۔ انتظامیہ نے طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والے بو ٹی مافیا کیخلاف کارروائی کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔ شہریوں اور والدین نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بوٹی مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور پیپرآؤٹ کرنے والے عناصر کو کڑی سزا دی جائے۔

Most Popular