سندھ یونیورسٹی کی قاتل بس نےایک اور طالب علم کی زندگی نگل لی

سندھ یونیورسٹی کی قاتل بس نےایک اور طالب علم کی زندگی نگل لی

سندھ یونیورسٹی کی قاتل بسوں نے ایک اور طالب علم کی زندگی کا چراغ گل کر ڈالا ،جاموشوہ کیمپس کی پوائنٹ بس اس بار رکشے پر چڑھ دوڑی ،،جس کے نتیجے میں رکشے میں موجود سکول کا آٹھ سالہ طالب علم گل محمد شاہ جاں بحق ہو گیا ، ڈرائیور زخمی ہوا  جبکہ حادثے میں رکشہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیحادثہ پیش آنے کے بعد بس ڈرائیور فوری طور پر موقع سے فرار ہوگیا،، گزشتہ دو ماہ کے دوران سندھ یونیورسٹی کی پوائنٹ بسوں سے حادثات کے 5 واقعات ہو چکے ہیں، ان حادثات میں سندھ یونیورسٹی کی ایک طالبہ سمیت 3 طالب علم جاں بحق اور 4 زخمی ہو چکے ہیں۔

Most Popular