لاہورمیں ڈینگی فیورمیں مبتلا مزید دو خواتین چل بسیں. صوبے بھرمیں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو سترہ ہوگئی ۔

لاہورمیں ڈینگی فیورمیں مبتلا مزید دو خواتین چل بسیں. صوبے بھرمیں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو سترہ ہوگئی ۔

پنجاب میں میں گیارہ ہزار سے زائد افراد جان لیوا ڈینگی وائرس کا شکار ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے۔ قاتل ڈینگی نے صوبے میں ایک سو سترہ افراد کو ابدی نیند سلا دیا ہےجبکہ سیکڑوں پرموت کے سائے منڈلارہے ہیں۔ لاہورکے گنگا رام ہسپتال میں تین روز سے زیر علاج چونگی امر سدھو کی رہائشی گلنازآج دم توڑ گئی۔ جبکہ میو ہسپتال میں ڈینگی فیور میں مبتلا تیس سالہ صائمہ فاروق بھی جاں بر نہ ہوسکی۔ دوسری جانب لاہور کے ہسپتال مریضوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں اور بستروں کی کمی کے باعث لوگ برآمدوں میں بینچوں پر لیٹے ہوئے ہیں۔گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپوراورملتان میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ہسپتالوں میں پلیٹ لیٹس کٹس دستیاب نہیں۔ جبکہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں آلات خراب ہونے کی شکایات ہیں جس نے مریضوں کی مشکلات میںمزید اضافہ کردیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular