کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو جمعرات تک شدت اختیار کرسکتا ہے۔بدھ سے جمعہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میرپورخاص، حیدرآباد میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بادل جم کر برسیں گے۔ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں تغیانی اور نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔کمشنر کراچی نے شہر میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں بھی تمام افسران بارشوں سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے۔وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سندھ پولیس کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے، وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پولیس عوام کی ہرممکن مدد کرے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔چیف میٹرولوجسٹ عبد الرشید کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہیگا۔ اس دوران ساحلی علاقوں میں سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے

Most Popular