کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے انتیس افراد کو گرفتار کرلیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے انتیس افراد کو گرفتار کرلیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز چھے میں فائرنگ کے واقعے دوران خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت چندا چمبیلی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتول کے سر پر گولی ماری تھی، دوسری جانب سہراب گوٹھ سائٹ سپر ہائی وے کی حدود میں ساجد نامی رکشہ ڈرائیور گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کے سبب پیش آیا، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ناظم آباد عباسی شہید ہسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ریحانہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جبکہ پولیس نے ایک مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، سرجانی ٹاؤن، سائٹ بی، پاکستان بازار اور مدینہ کالونی میں پولیس نے گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ادھر مبینہ ٹاؤن پولیس نے قائداعظم کالونی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور سامان بھی قبضے میں لے لیا، بلدیہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، کورنگی پولیس کی کارروائی کے دوران مبینہ ڈاکو اور منشیات فروش فہیم عرف شوٹر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی، سولجر بازار میں پولیس نے تین سٹریٹ کریمنلز کو بھی گرفتار کرلیا 

Most Popular