کراچی میں بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، اہم شاہراہیں ڈوب گئیں

کراچی میں بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، اہم شاہراہیں ڈوب گئیں

کراچی میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے باعث عوامی مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، انتظامی نا اہلی اور بروقت امدادی کام نہ ہونے کے باعث کراچی کے باسیوں کیلئے بارش بارانِ رحمت بننے کی بجائے زحمت بن چکی ہے، کورنگی ملت ٹاون میں بارشوں کے باعث گلی اور سڑک مکمل طور پر بیٹھ گئی ہیں  گلی دھنسنے کے باعث بجلی کے پول بھی گر گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے، گلی دھنسنے کے بعد علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں ، دوسری جانب شہر کی اہم اور مصروف ترین شاہراہ سر شاہ محمد سلیمان روڈ عیسیٰ نگری کے قریب سے زمین میں دھنس گئی، جس کے باعث اس سڑک پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے

Most Popular