کراچی میں بارش نے انتظامیہ کی نااہلی کا پول ایک بار پھر کھول دیا

کراچی میں بارش نے انتظامیہ کی نااہلی کا پول ایک بار پھر کھول دیا

کراچی میں بارش نے انتظامیہ کی نااہلی کا پول ایک بار پھر کھول دیا،بار بار وارننگ کے باوجود بھی نتیجہ وہی پرانا کا پرانا،،، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا،،، ہر طرف پانی ہی پانی، اہم شاہراہیں اور سڑکیں تالاب بنی گئیں
سٹیڈیم روڈ، ملیر، نرسری، شارع فیصل، محمود آباد، صدر ، ائیرپورٹ ، فیصل بیس ، گلشن حدید، گلستان جوہر سمیت متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، ناگن چورنگی سے پاور ہاؤس چورنگی تک 2 کلومیٹر علاقہ سیلاب کی تصویر بن گیا۔۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوگوں کے گھروں میں قیمتی سامان بھی بارش کی نذر ہو گیا،
بارش کے باعث سڑکوں پر بدترین ٹریفک بھی جام ہو گیا،،، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل ، ڈرگ روڈ اور پی ایے ایف روڈ پر گاڑیاں پھنس گئیں، بارش کے باعث کے الیکٹرک کے سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے لیاری، ملیر، شاہ فیصل، نارتھ اور نیو کراچی، گارڈن اور گلستان جوہر میں شہری بجلی کی بندش سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔۔

Most Popular