ایل ڈی اے میگا کرپشن: نیب لاہور نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایل ڈی اے میگا کرپشن: نیب لاہور نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نیب لاہور نے ایل ڈی اے میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیاہے، نیب ترجمان کے مطابق نیب لاہور نے ایل ڈی اے میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزمان ڈپٹی ڈائریکٹر غلام اصغر ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید وقار اور نبیل احمد کو گرفتار کر کے ان کا 11 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا، ملزمان نے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں 16 کروڑ روپے غبن کئے تھے جس پر نیب نے کارروائی کا آغاز کیا، ملزمان کے خلاف اپریل 2017ءمیں باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی جس پر تحقیقات جاری تھیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید وقار کا تعلق پی ایم ای اور ڈپٹی ڈائریکٹر غلام اصغر کا تعلق ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے ہے، ملزمان نے ملی بھگت سے جعلی رسیدوں کے ذریعے کروڑوں روپے کا غبن کیا ہے، نیب لاہور اس کیس میں ایل ڈی اے کے دو کرپٹ اہلکاروں کو جولائی 2017ءمیں گرفتار کر چکا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری ابھی عمل میں لائی گئی ہے۔

Most Popular