لاہورچڑیا گھر میں گذشتہ چند ماہ میں شیر کے بچوں کی پیدائش سے شیروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے

لاہورچڑیا گھر میں گذشتہ چند ماہ میں شیر کے بچوں کی پیدائش سے شیروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے

جنگل کا بادشاہ شیر اپنے مضبوط پنجوں،تیز دانتوں اور بھرپور طاقت کی بنیاد پر تمام جنگلی جانوروں پر حاوی ہے ، لاہور چڑیا گھر میں موجود افریقی شیر آج کل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جنکی تعداد میں اضافہ کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ چڑیا گھر انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور چڑیا گھر میں 17 افریقی شیر ہیں چڑیا گھر میں سیر و تفریح کیلئے آئے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ شیر کے بچوں کی پیدائش پر خوش ہیں،،،انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ان بچوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے،،، چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق تین روز قبل شیرنی نے ایک بچے کو جنم دیا ہے،بچے کو فوری طور پر عوام کے سامنے پیش نہیں کیا جا سکتا،بچے کی خصوصی نگہداشت کی جا رہی ہے،،، پی ٹی سی

Most Popular