پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے، مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے، مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی چھ جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگی جس کے لئے تیس رکنی قومی سکواڈ کا سلیکشن کمیٹی نے اعلان کردیا۔ اسکواڈ میں تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ نوجوان اسپنر رضا حسن بھی ٹیم کا حصہ نہیں تاہم دو نئے چہرے فاسٹ بولرعمران خان اور وکٹ کیپر محمدرضوان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی بھی اسکواڈ میں موجود ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ناصر جمشید، محمد حفیظ ، عمران فرحت ، احمد شہزاد، مصباح الحق، اسد شفیق، سہیل تنویر، عمرگل، اظہر علی، اسد علی، انور علی، جنید خان، عمرامین ، حارث سہیل اور کامران اکمل بھی تیس ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں،،

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular